بہار میں شکست کے بعد مودی مخالف دھڑا کھل کر سامنے آگیا

Published on November 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

444
نئی دہلی(یو این پی)بھارت کی ریاست بہار میں حکمران جماعت  کی شرمناک شکست  پر بھارتیہ جنتا پارٹی  کے بڑوں میں پھوٹ  پڑگئی سابق نائب وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کہتے ہیں بہار میں مودی کی  نگرانی میں انتخابی مہم چلی ہا ر کے ذمہ داروں کا  احتساب ہونا چاہئے۔تفصیلات کےمطابق بہار کی شکست نے مودی کی سیاسی بہاریں ختم کردیں ریاستی انتخابات میں عبرت ناک شکست پر جہاں  مودی  اپنوں کی نظرمیں  گر گئے  وہیں اس نے  حکمران جماعت میں بھی  پھوٹ   ڈال دی ہے۔سابق نائب وزیراعظم اور بھارتیہ  جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی نے بہار کی شکست پر  نریندر مودی  کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ،پارٹی   قیادت کے نام   خط میں  ایڈوانی نے کہا کہ  بہار کی شکست  سے  ظاہر ہوتا  ہےکہ  دہلی   کی ہار سے کوئی سبق  نہیں سیکھا  گیا بہار میں  انتخابی  مہم  نریندر مودی نے چلائی  درجنوں ریلیاں نکالیں جلسے  اور جلوس کئے لیکن وزیراعظم پھر بھی عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام  رہے اور انہیں   منہ کی کھانی پڑی ۔ایڈوانی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ بہا ر کے معاملے پر خود احتسابی کی جا ئے اور شکست کے  اصل ذمہ داروں  کے خلاف کارروائی کی  جائے۔یشونت سنہا اور  بھارتیہ  جنتا پارٹی کے دیگر سینئر قائدین  نے بھی  اپنے  خطوط میں نریندر مودی کو  شکست کا ذمہ دار ٹھرایا  ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy