سانحہ راولپنڈی ،ملک بھر میں مارشلائی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ڈاکٹر احسان باری

Published on November 17, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

\"2\"
ہارون آباد ( یاسر ندیم چوہدری سے)اللہ اکبر تحریک کے قائد ڈاکٹر میا ں احسان باری نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ معمولی اشتعال پر پولیس سے اُن کی بندوقیں چھین کر اُنہیں زخمی کر ڈالنے قتل و غارت گری کر نے اور مسجد و مدرسہ کو زمین بوس کر ڈالنے والے کسی بھی مسلمانَ مسلک کے پیروکار نہیں ہو سکتے ۔ یہ افراد جلسے جلوسوں میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے گھس بیٹھئ ہی ہو سکتے ہیں ۔ تاکہ ملک بھر میں فرقہ واریئ کی بناء پر قتل و غارت شروع ہو جائے ۔ اور امن و عامہ تباہ ہو کر عملاً موجو د ہ حکمرانو ں کی بجائے کنٹرول خالصتاً سیکورٹی فورسز کو سنبھالنا پڑ ے ۔ اُنہو ں کہا کہ ایسے واقعات وفاقی و پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ در اصل حکو مت نے اپنے من پسند نااہل افراد کو بیو رو کریسی کے ذمہ دار عہدوں پر تعینات کر کے عملاً غیر ذمہ داری کا ثبوت دے کر لا قانونیت کی تر ویج کی ہے ۔ جس کی وجہ سے راولپنڈ ی ،ملتان ، سرگودھا ، فیصل آباد ، بہاولنگر ، چشتیا ں ، ہارون آباد جیسے شہر و ں کو عملاً فوج کے حوالے کر نا پڑ ا ہے ۔ اور ملک بھر میں مارشلائی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ۔ جو کہ جمہوری اقدار کے لئے زہر قاتل ہے ۔ ڈاکٹر میا ں احسان باری نے تمام مکاتب فکر کے علماء کی طر ف سے ان انتہائی قابل مذمت واقعات پر عوام کو پر سکو ن رہنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے کی اپیلو ں کا خیر مقدم کیا ہے ۔ تاہم مسجد اور مدرسہ پر راولپنڈ ی میں دوران نما ز جمعتہ المبارک حملہ کر کے اسے تباہ و بر باد کرنے جیسے انتہائی اشتعال انگیز واقعہ پر احتجاجی جلوس اور جلسوں کو روکنا اور اُن پر ریاستی تشد د بھی کسی صورت قابل تحسین عمل قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ اس کی وجہ سے دیگر مسالک کی عبادت گاہوں اور امام بارگاہو ں پر حملے ہو نا شروع ہو گئے ایسے تمام غیر قانونی واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈاکٹر احسان باری نے کہا کہ ایسے واقعات خفیہ تخریبی قوتیں صرف اس لئے کر تی ہیں تاکہ عوامی مسائل مہنگائی ، بے روز گاری ، دہشت گر دی اور غر بت سے مفلوک ا لحال لو گو ں کی توجہ ہٹ جائے جبکہ یزیدی طاغوتی سودی نظام کے تحت چلنے والے تما م ادارے خونخوار اژدہے کے روپ میں غریب عوام کا خو ن چوس رہے ہیں ۔ اور مفلوک الحال لو گو ں کے ہا تھ سے سرمایہ نکل کر سر مایہ داروں کی تجوریوں میں منتقل مسلسل ہو تا جا رہا ہے ۔ اور 66%سے زائد افراد غربت کی لکیر سے بھی انتہائی نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ۔ آخر میں ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا اس طا غوتی یز یدی نظام سے نجات کیلئے جد وجہد کر نے جانی و مالی قربانی دینے والے افراد ہی محمڈ ن ﷺاورحسینیؓ ہیں ۔ اور حضر ت امام حسین کی عظیم و الشان لا زوال قربانی کے عملاً پیر و کار ہیں ۔ جو کہ جلد ہی طاغوتی یزیدی قوتو ں کی جکڑ بند یو ں سے نجا ت پا کرمساوات محمدیﷺ کے اُصولوں پر مصطفو ی ﷺ انقلاب بر پاکر نے میں کا میا ب ہوجائیں گے ۔


وائٹل گروپ نے میڈیکل کالج کے لیے اپنی 25ایکڑ قیمتی اراضی عطیہ کرنے کی پیشکش کر دی
ہارون آباد(یواین پی)وائٹل گروپ ہارون آبادکے قائد اور بزرگ شخصیت حاجی محمد سعید نے ہارون آباد کے لیے یونیورسٹی کیمپس ،جدید ترین ہسپتال یا میڈیکل کالج کے لیے اپنی 25ایکڑ قیمتی اراضی عطیہ کرنے کی پیشکش کر دی ۔سماجی شخصیات حافظ نصیب احمد،ملک محمد رایض خلجی ،سیف اللہ خان ،چوہدری محمد عقیل پر مشتمل وفد نے 55فور آر کی مخیر شخصیت حاجی ممتاز احمد اور ان کے صاحبزادے چوہدری محمد سعید فرام مانچسٹر ے ملاقات کی اور اس موقع پر ہارون آباد کے لیے ناگزیر منصوبہ جات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔مانچسٹر میں مقیم پاکستانی نژاد مخیر شخصیت چوہدری محمد سعیدنے بتایا کہ گورزنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایک درد مند دل رکھنے والی بے مثال شخصیت ہیں اور وہ ہارون آباد جیسے دوردراز علاقہ کے غریب عوام کے دکھ درد بانٹنے کے لیے خصوصی جذبہ رکھتے ہیں اور میں ان سے مل کر ہارون آباد کے لیے اس قسم کا عظیم پراجیکٹ منظور کرانے کا خواہاں ہوں اس موقع پر طے پایا کہ اگر ہارون آباد کے لیے یونیورسٹی کیمپس ،جدید ترین ہسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام جیسا منصوبہ دے دیا جائے تو اس سے عوام کی تکالیف کا ازالہ ہو گا ان منصوبہ جات کے لیے اراضی کی بات بھی زیر غور لائی گئی جس میں ٹبہ نولاں مولاں پر 30مربع سرکاری اراضی اور لائیوسٹاک فارم کی 25مربع اراضی کو موزوں تجویز کیا گیا تاہم اس موقع پر حاجی محمد سعید رہنماء وائٹل گروپ نے پیشکش کی کہ اگر حکومت سرکاری اراضی نہیں دے سکتی تو وہ ان تجویز کردہ منصوبہ جات کے لیے نہر کے پاس اپنی 25ایکڑ قیمتی ترین اراضی دے سکتے ہیں اور ان منصوبہ جات کے تعمیری کام میں بھی خطیر رقم دے دیں گے تاہم منصوبہ کی منظوری کا کام حکومت نے کرنا ہے اور منصوبہ انہی تین میں سے کوئی ایک ہونا چاہیے۔

فوج کی آمد کے بعد ہارون آباد میں صورتحال معمول پر آگئی
ہارون آباد(یواین پی)یوم عاشور کے اگلے روز سانحہ چشتیاں کے حوالہ سے احتجاجی ریلی پر فائرنگ اور ہڑتال کے سلسلہ میں پید اہونے والی کشیدگی پر کنٹرول کرنے کے لیے فوج کی آمد کے بعد ہارون آباد میں صورتحال معمول پر آگئی اور معمولات زندگی اور کاروبار کھل گئے ،سانحہ چشتیاں پر احتجاج کے سلسلہ میں اہلسنت والجماعت نے شہر میں مکمل ہڑتال یوم عاشور کے اگلے روز کی اور احتجاجی ریلی نکالی جس پر فائرنگ کا واقعہ ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوئے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں درج کیا گیا ۔صورتحال میں کشیدگی کے پیش نظر انتظامیہ نے فوج کی مدد حاصل کی اور فوج کی آمد اور گشت کے بعد حالات پر قابو پا لیا گیا اور شہر میں کاروبار زندگی معمول پر آگیا ابھی تک امام بارگاہ کے ارد گرد پولیس نے سیکورٹی سخت کر رکھی ہے دوسری جانب ہارون آباد کے شہریوں ملک رشید احمد ،امتیاز حنیف ،حافظ محموداحمد،محمد اصغر ،اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ سانحہ چشتیاں کی مکمل تحقیقات کر کے عوامی جذبات مجروع کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ ایسا پُرامن علاقہ اس قسم کے منفی اور غیر ذمہ دارانہ تقاریر کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی سے محفوظ رہ سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes