پرویز الہیٰ نے محموداچکزئی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کر دیا

Published on July 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

444
لاہور(یو این پی)مسلم لیگ  ق کے مرکزی رہنما چودھری  پرویز الہیٰ نے محمود اچکزئی کے خلاف غداری کے مقدمے کا مطالبہ کردیا ، سابق ڈپٹی وزیراعظم کاکہناہے کہ تیس برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہےہیں  کیاوہ یہ احسان بھول گئے  انہوں نے پنشنرز کے معاملے پر حکومت کی بھی خوب خبرلی ۔تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ  قاف کے رہنمااورسابق ڈپٹی وزیراعظم پرویزالہی نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کی پرویزالہی  محمودخان اچکزئی کے پاکستانی سالمیت کےخلاف بیان  پرخوب برسے۔ کہتے ہیں اچکزئی کاساراخاندان حکومت میں بیٹھاہے،،پھربھی اپنے حلف کاپاس نہیں رکھا  پرویزالہی کاکہناتھاکہ تیس برس افغانوں کوسنبھال کررکھا،روس سےآزادی دلائی، کیا وہ یہ احسان بھول گئے۔پرویز الہی نے سوال اٹھایاکہ کیا محمود خان اچکزئی افغانستان کے لئے یہاں بیٹھ کرلابنگ کررہے ہیں وہ بتائیں کہ لابی کے لئے افغانستان سے کتنا پیسہ لیا۔پرویز الہی نے پنشنرز کے معاملے پر بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes