کسی بھی حکومت پر عدم اعتماد جمہوریت کا حصہ ، آئینی حدود میں رہ کر نظام تبدیل ہونا چاہیے،میاں رضا ربانی

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں،پارلیمان کی مدد سے ہی پاکستان کے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، چیئرمین سینیٹ
کراچی(یوا ین پی )چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت پر عدم اعتماد جمہوریت کا حصہ ، آئینی حدود میں رہ کر نظام تبدیل ہونا چاہیے،تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں،پارلیمان کی مدد سے ہی پاکستان کے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، سینیٹ کا ٹکٹ دوبارہ ملنے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ کا دوبارہ ٹکٹ ملنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 3 مارچ کو سندھ اسمبلی نے مجھ پر بھروسہ کر کے کامیاب کیا تو میری کوشش ہوگی کہ سینیٹ کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہے اور پارلیمان وہ واحد ادارہ ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی مدد سے ہی پاکستان کے اندورنی بیرونی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کسی بھی حکومت پر عدم اعتماد جمہوریت کا حصہ ہے اور آئینی حدود میں رہ کر کسی بھی حکومت کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان پیپزپارٹی کی اعلی قیادت لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog