دنیا نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار

Published on November 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,040)      No Comments
فیصل آباد( یواین پی)دنیا نیوز فیصل آباد کے دفتر پر گزشتہ روز حملے کی پرزور مذمتMasood Ahmad Siddiqui Lasani Sarkar کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چےئرمین بین المذاہب اتحاد پاکستان اور چےئرمین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ دنیا نیوز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،آزاد میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے جس پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے۔جسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔حکومت پنجاب سے اپنے بیان میں صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ حکومت فی الفور حملے کا نوٹس لیکر شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔پاکستان سے شرپسندی اور کر پشن کے خاتمے کیلئے میڈیا کے مثبت کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔آپریشن ضر ب عضب کو پوری دنیا میں روشناس کرانے اور پاک افواج کی کاوشوں کو منظر عام پر لانے کیلئے میڈیا نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ دنیا نیوز کے دفتر پر حملے کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے،تاکہ مزید کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog