چوتھے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نیو دہلی،میں دستاویزی فلم ’’اٹھننی‘‘ ۹،دسمبر کو دکھائی جائی گی

Published on November 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

فلم کا منتخب ہوجانا ہی میرے لیے کسی بڑے ایوارڈ سے بڑھ کر نہیں ، رائٹر ، پروڈیوسرو12236508_1212776445402999_1554843345_o ڈائریکٹرطلال فرحت
کراچی(یواین پی) چوتھے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نیو دہلی،بھارت میں دستاویزی فلم ’’اٹھننی‘‘ ۹،دسمبر کو دکھائی جائی گی چھوٹے قد پر مبنی پاکستان کی تاریخ کی پہلی دستاویزی فلم ہے یہ بات گزشتہ رات ٹیلیفونک گفتگو میں فلم کے رائٹر ڈائریکٹر طلال فرحت نے بتائی چوتھے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پانچ تا دس دسمبر 2015 ؁ء میں بھارت کے شہر نیو دہلی کے سینٹرل پارک اوراین ڈی ایم سی کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے فلمی میلے میں ۶۸ ممالک سے وصول ہونے والی ۲۱۰ فلمیں دکھائی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ اس بین الاقوامی فلمی میلے میں جیکولین فرنینڈس اور کیتن مہتہ سمیت دیگر بڑی شحصیات کی شرکت یقینی ہے واضح رہے وہ گزشتہ ماہ سے اس دستاویزی فلم میں مصروف رہے جس میں کیمرہ ورک، ایڈیڈنگ اور دیگر مراحل کو بھی بخوبی نبھایا، فلم میں پس پردہ آواز معروف کمپیئر، اداکار سہیل فرید خان کی لی گئی ہے، فلم کا مرکز پاکستان کے نامور اداکار شاہد رانا ہیں جو اپنے قد میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے اور اپنی بے ساختہ اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، فلم میں شمائل خالد اور خرم نے بھی اپنی خدمات انجام دیں’’اٹھننی‘‘ فلم اسپیشل افراد پر مبنی ہے جس کا مرکز چھوٹا قدہے، فلم میں شوبز اوردیگر سماجی شخصیات سمیت پاکستان ٹیلی وژن کے اداکاروں نے بھی اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے اُن شخصیات میں میں لیجینڈ طلعت حسین، نذر حسین، سمیع بلوچ،، خالد انعم،محمد سلیم،مطاہر احمد خان،عنبرین محمد، کائنات منیر،منصور احمد خان،رومی سید،سجاد احمد، فوزیہ خان،شہکی،آغا شیراز،وسیم بیگ، تنویر احمد جانی، دانش،نازیہ علی، سہیل فرید،کاظم پاشا، ایمل وائس، ہنزلہ شاہد،حرا احمد،عبید اللہ زبیر، آفتاب عالم، انور اقبال اور دیگر کئی ستارے شامل ہیں اور ان شخصیات نے ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے لیے رائٹر کی مثبت سوچ کو عالمی سطح پر لے جانے پر اور ان کی فلم کے منتحب ہونے پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ وہ ایک اعلی اعزاز لے کر پاکستان آئے ۔یہ ڈاکومینٹری فلم ’’اٹھنی‘‘ اپنے انوکھے نام کی وجہ سے ایک الگ جگہ بنائے گی اور دنیا میں کسی بھی میڈیا، اسٹیج، ٹی وی اور فلم میں اس نام کا کردار یقیناًکہیں نہ کہیں دیکھنے اور سننے کو ملے گا، اس ڈاکومینٹری فلم سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں مثبت انداز میں پہنچے گا ہندوستان کے اس فلمی میلے میں اس دستاویزی فلم کی شرکت کرنا پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog