کراچی ایئرپورٹ: ایان علی کو ایک بار پھر ’’دبئی‘‘ جانے سے روک دیا گیا

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments

images
پنجاب حکومت نے بھی نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وفاق سے رجوع کر لیا
اسلام آباد(یو این پی)ڈالر گرل ایان علی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، پنجاب حکومت نے بھی نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وفاق سے رجوع کر لیا۔ دوسری جانب ماڈل گرل گزشتہ شام دبئی جانے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں لیکن انہیں امیگریشن حکام نے روک دیا اور ان کا بورڈنگ کارڈ کینسل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات موصول نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک ریفرنس بھیجا گیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریفرنس مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز محمود کی بیوہ کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر رٹ کے جواب میں بھیجا ہے۔مقتول اعجاز محمود کی بیوہ نے رٹ میں استدعا کر رکھی ہے کہ ایان علی ان کو ان کے مقتول شوہر اعجاز محمود کے قتل کی تفتیش کیلئے درکار ہے، اس لئے ایان علی کو ملک سے باہر جانے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز محمود کی بیوہ کی رٹ وزارت داخلہ کو بھی بھجوا رکھی ہے۔ یواین پی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ایک دو روز میں متوقع ہے جس میں پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes