پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا؛فاروق عبداللہ

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

سری نگر(یواین پی)مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا۔ چند روز قبل بھارتی ریاست گجرات میں ریاستی انتخابی مہم کے دوران نریندرا مودی نے اپنی حریف جماعت کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کے نائب صدر منی شنکرائیر نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور گجرات کے ریاستی انتخابات میں پاکستان کو کردار ادا کرنے کے لیے قائل کیا۔ نریندرا مودی ریاستی انتخابات تو جیت گئے لیکن یہ معاملہ ختم نہیں ہوا اور ان پر تنقید کے نئے دروازے کھل گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی فاروق عبداللہ سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مودی کی بات غلط ہے، پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا، نریندرا مودی تو خود نواز شریف کی نواسی کی شادی میں لاہور کھانا کھانے چلے گئے تھے، کیا اس وقت یہ کوئی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے گجرات کے ریاستی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اگر پارٹی کے رہنما کچھ غلط بات نہ کرتے تو ان کی نشستیں مزید بڑھ سکتی تھیں۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مودی کے الزامات کو بے سروپا قرار دیا تھا جب کہ کانگریس کے نائب صدر منی شنکرائیر نے مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے نیچ کہا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes