حب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ، کراچی کا 30فیصد حصہ بجلی سے محروم

Published on May 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 567)      No Comments


کراچی(یوا ین پی)حب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کا 30فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، شہریوں نے رات کانٹوں پر گزاری۔ گلشن اقبال، لیاقت آباد، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی، رفاع عام، شاہ فیصل اور الفلاح سوسائٹی میں گھنٹوں بجلی غائب رہی۔بعض علاقوں میں بلبوں اور پنکھوں کو 24گھنٹے سے سکتہ اور کے الیکٹرک کے دو تین گھنٹے میں بجلی بحال ہو جائے گی کے دلاسے جاری ہیں۔حب میں کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بریک ڈاؤن پیدا ہوگیا ہے۔ اس سے شہر کے 30 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ملیرہالٹ کے مختلف علاقوں میں20 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔ ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق حب میں واقع این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کی ٹرپنگ کے باعث گیارہ گرڈ اسٹیشن بند ہوچکے ہیں، جس سے کراچی کا25 سے 30فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ گرڈ اسٹیشنز میں کراچی کے 9، جبکہ حب، وندر اور بیلہ کے گرڈ اسٹیشن بھی شامل ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ملیر ہالٹ، ملیر سٹی رفاہ عام سوسائٹی، اور الفلاح سوسائٹی، جعفر طیارہ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔مکینوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شاہ فیصل گرڈ پر بحالی کا کام جاری ہے گرڈ سے منسلک 13 فیڈر پر فراہمی متاثر ہے، جبکہ 7فیڈر بحال کردیئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes