صنعت کی ترقی ،استحکام کیلئے جدید ٹیکنالوجی ،تخلیقی اندازِ فکر اختیار کرنا لازم ہے، ممنون حسین

Published on November 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

04
اسلام آباد (یوا ین پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ صنعت کی ترقی اور استحکام کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور تخلیقی اندازِ فکر اختیار کرنا لازم ہے۔یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے دوسری نسٹ کی جانب سے منعقدہ آٹو کانفرنس میں خطاب کے دوران کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ آٹو انڈسٹری مزید بلندیوں پر جانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس لئے متعلقہ پالیسی ساز اداروں کو چاہئے کہ وہ عالم گیریت، لبرلائیزیشن اور عالمی منڈی میں مسابقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جامع حکمت عملی وضع کریں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے پْر عزم ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کی معاشی ترقی میں آٹو انڈسٹری کا کردار بہت اہم ہے اور اس کا دوسری بڑی صنعتوں اسٹیل، پیٹرولیم اورپلاسٹک سے گہرا تعلق ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کے فروغ سے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ صدر نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد آٹو انڈسٹری کی اہمیت میں اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس شعبے میں مہارت حاصل کریں تاکہ نئے مواقع سے فائدہ اْٹھایا جاسکے۔صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی توانائیاں ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے صرف کریں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے جس نے معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خاتمے کیلئے جہاد کریں۔ صدرمملکت نے کہا کہ دنیا میں آلودگی کی روک تھام کیلئے ماحول دوست گاڑیاں بنائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے ہمارے صنعت کاروں کوبھی چاہیے کہ وہ بھی نئے رجحانات کو دیکھتے ہوئے صنعتی پیداوار کو بڑھائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کرپشن اور بدانتظامی نے ملک کی معاشی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا اور پاکستان کو عالمی برادری میں اس کا مقام حاصل کرنے میں بھی رکاوٹ بنی۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے جاری منصوبوں اور ایل این جی کی درآمد سے توانائی کا بحران ۸۱۰۲تک ختم ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے نوجوانوں خاص طورپربچیوں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں مگر اپنی ثقافت اور اقدار کو نہ بھولیں۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔انہوں نے نوجوانوں کو کہا کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا کے ممالک نے اقتصادی راہداری سے منسلک ہونے کے لیے سڑکوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے کے بعد اس کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائیگا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے نسٹ، ڈائس اٹوموٹیو انویشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا اور اس سلسلے میں منعقدہ نمائش کا دورہ بھی کیا۔ اس سے قبل عبدالغفورچیئرمین ڈائس، انجینئر محمد اصغر ریکٹر نسٹ، ڈاکٹر خورشید قریشی چیئرمین دائس، ممتاز علی چیئرمین پاکستان آٹو انڈسٹری نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes