انصاف یوتھ ونگ ہارون آباد کے زیر اہتمام آزادی مارچ کے سلسلہ میں موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

ha
ہارون آباد(یواین پی)انصاف یوتھ ونگ ہارون آباد کے زیر اہتمام آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک تاریخی موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی جس میں انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے آزادی مارچ کے حوالہ سے نوجوانوں میں بھر پور جوش وجذبہ پایا جاتا ہے اور اور نوجوان آزادی مارچ کے ذریعے قوم کو دھاندلی اور لوٹ گھسوٹ کی روایتی سیاست کے چنگل سے آزادی دلانے کے لیے بے تاب ہیں انصاف یوتھ ونگ کی ریلی 10اگست بروز اتوار نکالی جائے گی اور یہ ہارون آباد کی تاریخ سے سب سے بڑی ریلی ہوگی اس امر کا اظہار تحصیل صدر انصاف یوتھ ونگ ہارون آبادمحمد عرفان چوہدری ،،سینئر نائب صدر تحصیل عمار اسلم چوہدری ،ملک محمد عمران چوہان ،عبد الرحمان ،بابا ارشد ،ماجد غوری ،استاد راجہ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ انتہائی پر امن ہو گا اور حکومت کو اس آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے آزادی مارچ سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی کیونکہ حکمران آتے جاتے رہتے ہیں اور جمہوریت ایک مستقل نظام ہے ہمارا مقصد جمہوریت کی مضبوطی ہے اور حکمران آمرانہ رویہ سے جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy