چودھری پرویز الہیٰ ٹریکٹر کے نشان پر جبکہ ان کے بھتیجے چودھری مبشر حسین مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر آمنے سامنے

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

گجرات (یواین پی) حالیہ عام انتخابات میں جہاں سہ جماعتی نظام متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہاں خون کے سگے رشتوں میں بھی دیوار کھڑی کر دی ہے، اور باہمی تعلقات کشیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ گجرات کے سب سے بڑے سیاسی خانوادے چودھری برادران کی تاریخی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس میں ان الیکشن کے دوران دیوار تعمیر کر دی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بھتیجے چودھری مبشر حسین این اے 69 سے امیدوار ہیں، چودھری پرویز الہیٰ مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر ٹریکٹر کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ ان کے بھتیجے چودھری مبشر حسین مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں، جن کا انتخابی نشان شیر ہے۔ چودھری پرویز الٰہی کے کزن چودھری تجمل حسین، چودھری شجاعت حسین اور چودھری وجاہت حسین 60 سال سے ظہور الٰہی پیلس میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور ان کے خاندانی مراسم مثالی قرار دئیے جاتے تھے اور ہزاروں افراد ان خاندانی تعلقات پر رشک بھی کرتے تھے، لیکن حالیہ انتخابات میں چودھری پرویز الٰہی اور چودھری تجمل حسین کے فرزند چودھری مبشر حسین مدمقابل ہوئے تو خاندانی تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ ظہور الٰہی پیلس کے دوران دیوار کھڑی کر دی گئی اور اس کے درمیان میں خاردار تاریں بھی لگا کر یہ تاثر دیا گیا کہ ہم ادھر اور تم ادھر۔ ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes