پنجاب میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا محاسبہ کب ہو گاچودھری پرویزالٰہی

Published on December 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

3
لاہور/راولپنڈی(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں گولیاں چلانے اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا محاسبہ کب ہو گا، کسی کا جان و مال محفوظ نہیں، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ قاتل، ڈاکو اور دہشت گرد آزاد ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھمیال راولپنڈی میں الیکشن کے دوران ہماری پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون محمد بشارت راجہ کے جواں سال بھانجے راجہ شعیب کو سرعام گولیاں مار کر شہید کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے پھانسی دی جائے۔ وہ میجر (ر) طاہر صادق اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ محمد بشارت راجہ اور انکی فیملی سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ کی جائے اور ملازمین کو فارغ کر کے بیروزگار اور ان کے خاندانوں کو معاشی مسائل کے حوالے نہ کیا جائے۔ سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ راجہ شعیب کو جس طرح ٹارگٹ کر کے فائرنگ کی گئی اس پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس لینے کا کہہ دینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کا فالواپ اور تمام ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض نوٹس لینے سے کچھ نہیں ہوتا بطور وزیراعلیٰ مجھے علم ہے کہ احکامات پر عملدرآمد کرانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کا حال یہ ہے کہ انہوں نے آٹھ سال میں صرف ایک بار بلدیاتی انتخابات کروائے وہ بھی مرحلہ وار کہ ہم ایک ہی روز پولنگ کے انتظامات نہیں کر سکتے، اس کے باوجود جو غنڈہ گردی اور دھاندلی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے، ہماری وزارتِ اعلیٰ کے دوران پنجاب میں دو بار بلدیاتی انتخابات ہوئے جو تمام اضلاع میں ایک ہی روز کرائے گئے اس کے باوجود نہایت پرامن اور احسن طور پر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیا گورنینس ہے کہ چند اضلاع میں بھی یہ پرامن الیکشن کرانے کے اہل نہیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme