عید سے قبل بجلی صارفین کو خوشخبری ملنے کا امکان

Published on June 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)عید سے قبل بجلی کے صارفین کو خوشخبری ملنے کا امکان، بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی، درخواست مئی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔درخواست کے مطابق مئی کے مہینے میں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، صارفین سے مئی کے بلوں میں 6 روپے 77 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے تھے۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج 20 جون کو کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes