عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کرنے کا اعلان

Published on June 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) چیئرمین قائمہ کمیٹی سینٹر حافظ حمد اللہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چاند دیکھنے اور حج انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلایا جا رہا ہے، جس میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا نمائندہ بھی بیٹھے گا۔کمیٹی نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید کو منسلک کرنے کی وزارت مذہبی امور کی تجویز یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اس سے خلیجی مماملک کے اختلافات کی وجہ سے پیچیدگیاں آئیں گی۔اجلاس میں عازمین حج میں سے تین بار ناکام رہنے والوں کے لیے دس فیصد کوٹہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔ اسی طرح کیمٹی میں رواں سال کے حج کے بعد تمام نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز کو ایک پیمانے سے گزارنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes