بجلی کی قیمت میں 62 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Published on August 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بُری خبر، جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 62 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کی گی تھی جس پر سماعت بروز بدھ نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں ہو گی۔سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں بجلی کی ریفرنس پرائس 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت 5 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہی۔جولائی میں ہائیڈل سے 28.30 فیصد، کوئلے سے 12.63 فیصد اور فرنس آئل سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی میں گیس سے 14.87 فیصد اور آر ایل این جی سے 24.51 فیصد جبکہ ایٹمی ذرائع سے 5.35 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق ہوا سے 3.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy