طالبان اور حکومت مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونگے سنیٹرطلحہ محمود

Published on April 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

Talha
ٹیکسلا ( یو این پی / ڈاکٹر سید صابر علی سے )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ وا نسداد منشیات کے چئیر مین سنیٹرطلحہ محمود نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،امید ہے کہ طالبان اور حکومت مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونگے ، مذکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت نے خیر سگالی رویہ اپنایا ہے ،چائنا کے تعاون سے پاکستان کو اکنامکس زون بنایا جارہا ہے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ کے لئے شاہراہ ریشم کوچین کے بارڈر تک وسعت دی جائے گی،حکومت چین کے ساتھ تجارتی تعاون کواولین ترجیح دے رہی ہے جس سے نہ صرف ملک میں زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ توانائی بحران کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں خواجہ وقار ایڈووکیٹ کے دفتر حمزہ موٹرز لالہ رخ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،سنیٹر طلحہ نے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،نہری پانی سے استفادہ حاصل کیا جائے تو بجلی کی پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے،چائنا کے تعاون سے دیہی علاقوں کی خواتین کی فلاح و بہبود اور بہتر روزگار کے لئے کئی میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے ،چین کی کمپنیوں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے،انھوں نے کہا کہ اداروں سے کرپشن کا خاتمہ میں وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ذاتی کاوشوں کی بدولت نادرا سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے،انھوں نے چوہدری نثار علی خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذاتی اختلافات اپنی جگہ مگرتین سالہ ٹینور میں اتنا مخلص آدمی نہیں دیکھا،ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا خانپور روڈ جو کئی دھائیوں سے خستہ حالی کا شکار ہے اس ضمن میں گزشتہ دو سالوں سے کوشش کی جارہی تھی اب خانپور روڈ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے ،مذکورہ روڈ از سر نو تعمیر کرنے کے لئے 70 کروڑ کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کا ٹینڈر بھی ہوچکا ، جلد کام کا آغاز ہوگا، پانی کے زخیرہ کے لئے توسیع منصوبوں پر کام جاری ہے خانپور جھیل کے ساتھ تفریح مرکز بنایا جائے گا ،اس ضمن میں سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے مشاورت جاری ہے ۔انھوں نے کہا کہ زراعت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کے لئے چائنا کا تعاون معاون و مددگار ثابت ہوگا،انھوں نے بتایا کہ دورہ چین کے موقع ہر چین کے سابق وزیر اعظم کی دختر گاؤ جو کہ سوشل ورکر کے طور پر کام کر رہی ہیں نے بھی اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ ان خواتین کو جو بالخصوص دیہی علاقوں میں ہیں کے لئے بہتر تعلیم ، ووکیشنل سنٹرز، دستکاری سکولز ،کا قیام عمل میں لائیں گی چین کے شہر بیجنگ میں ضلع ہری پور اور اسکی مضافاتی آبادیوں ، شہروں میں شی خاص حکومت سے بات چیت ہوئی ہے ،جو دوستانہ روابط کی خواہاں ہے، اس ضمن میں باہمی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں مزید صنعتیں لگیں گی تو ملک کی معاشی حالت سنورے گی عوام خوشحال ہونگے لوگوں کو بہتر روزگار میسر آئے گا ،معاشی اصلاحات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،انکا کہنا تھا کہ مشرف اللہ کی پکڑ میں آیا ہے،اس موقع پر، اجمل، حاجی عبدالوحید،قاضی شاویز خان،ملک رفیق،الاخوان واہ کے امیر نوید اشرف خان،توقیر ریاض بھی موجود تھے، اس موقع پر سنیٹر طلحہ کی اقامت میں باجماعت نماز بھی ادا کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes