جھنگ کی خبریں شفقت اللہ کے قلم سے یو این این پاکستان ڈاٹ کام پہ

Published on December 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 733)      No Comments

shafqat1
جھنگ(ڈٖسٹرکٹ رپورٹر)شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ٹی ایم اے کی جانب سے منگوائے جانے والے 150 کنٹینروں اور 20لفٹروں میں سے پہلی قسط ٹی ایم کو موصول ہو گئی ہے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر سید اسد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی کھیپ میں ٹی ایم اے کو آٹھ کینٹینر موصول ہوئے ہیں جبکہ 142 کینٹینر بھی رواں ہفتے کے دوران جھنگ پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ اٹھانے کیلئے منگوائے گئے لفٹر بھی آئندہ چند روز میں ہمیں موصول ہو جایں گے جس کے بعد شہر میں صفائی کے حوالے سے صورتحال میں نمااں بہتری آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ قادر پور پولیس نے خاتون سے موبائل پر نا زیبا گفتگو کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق موڑ منڈی کی رہائشی خاتون شفقت وریام نے پولیس کو درکواست دی تھی کہ اسی علاقے کے رہائشی محمد صادق نے اسے فون کرکے فحش گفتگو کر کے تنگ کیا اور ڈرایا دھمکایا ہے۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
؂۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی 10 یونین کونسلوں کے 11 مختلف وارڈز میں پولنگ 30 دسمبر کو ہو گی ۔ام نشستوں پر پانچ دسمبر کے روز مختلف وجوہات کی بنا پر الیکشن نہیں کروائے جا سکے تھے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جن نشستوں پر الیکشن کروائے جائیں گے ان میں یونین کونسل 28 کا وارڈ ایک ،یوسی 29 کا وارڈ دو ،یو سی 53 کا وارڈ تین اور چھ،یو سی 54 کا وارڈ پانچ ،یو سی 60 کا وارڈ دو ،یو سی 73 کا وارڈ ایک اور یوسی 76کا وارڈ ایک شامل ہیں ۔اسکے علاوہ یونین کونسل 26 کے وارڈ چار ،یو سی 63 کے وارڈ پانچ ،یو سی 64 کا وارڈ پانچ پر بھی 30دسمبر کو پولنگ ہو گی ان وارڈ ز میں امیدوارو کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد نے ان 11 نشستوں پر 30 دسمبر کو انتخابات کروانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں شہدائے ویک کوپرعزم طریقے سے منانے کے سلسلہ میں گزشتہ روز محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ جامع ماڈل سکول جھنگ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری چک جنوبی،گورنمنٹ ہائی سکول واصو آستانہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول واصو آستانہ تحصیل اٹھارہ ہزاری،گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ سٹی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شورکوٹ سٹی اورگورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال اور گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول احمدپور سیال میں اردو تقریر”دہشتگردی آج کی سب سے بڑی لعنت ہے”اور مضمون نویسی ”شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ” پر مقابلہ جات منعقد ہوئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں گرلز و بوائزمیں مضمون نویسی اور ملی نغموں کے بھی مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں ضلع کے تما م سرکاری و پرائیویٹ کالجز کے گرلز و بوائز نے حصہ لیا اسی طرح گورنمنٹ گرلز کالج جھنگ میں ملی نغموں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog