نوازشریف کے دھواں دھار خطاب پر ’’بھارتی‘‘ میڈیا چیخ اٹھا

Published on September 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

01
نیویارک(یو این پی)وزیراعظم نواز شریف  نے  مشن کشمیرکے سلسلے میں اقوام متحدہ میں دھواں دھارخطاب کرکے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اقوام عالم کے سامنے مسئلہ کشمیراٹھانے پرسیخ پاہوگیا۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آوازکیابنے بھارتی میڈیا چیخ اٹھا ، بھارتی ٹی وی چینل ٹائمزناؤ نے تو وزیراعظم کی تقریرکے فوری بعد پاکستان مخالف ہیش ٹیگ کاٹرینڈشروع کردیا جس پرانتہاپسندبھارتیوں نے پاکستان مخالف دشمنی کی بھڑاس نکالی جبکہ پروگرام میں بیٹھے بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم کی تقریرمیں برہان وانی کاذکرکرنے کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے شہید اورزخمی کشمیریوں کامعاملہ بھی وزیراعظم نے بھرپوراندازمیں اٹھایابھارتی میڈیاکھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف بھارتی میڈیا بلوچستان کی بات لے آیا۔ دوسرے بھارتی ٹی وی چینلزکارویہ بھی ٹائمزناؤسے مختلف نہ تھاپاکستان کی جانب سے مذاکرات کی غیرمشروط دعوت کاخیرمقدم کرنے کی بجائے بھارتی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیراٹھانے پرخوب واویلا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes