پی پی کے انتظامی عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

Published on December 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

444
کراچی(یو این پی) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم ان عہدوں کا باضابطہ اعلان اور حتمی فیصلے جنوری 2016 کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ہر فورم پر مضبوط بنا کر اپنا کھویا ہوا مقام واپس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام انتظامی عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کا بھی امکان ہے۔ پیپلز پارٹی 2018 تک نئے جذبے اور قوت کے ساتھ سامنے آئے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题