کوئٹہ ،گیس لیکج سے دھماکے ، بچے سمیت دو افراد جاں بحق

Published on December 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

images
کوئٹہ (یوا ین پی)کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور گیس لیکج کے باعث چھ مختلف واقعات میں4 سالہ بچہ اور ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 9 افراد جھلس گئے ۔ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث پارہ منفی 1 تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے عوام کو مسائل درپیش ہیں ۔ پہلا واقعہ کلی فیض آباد میں پیش آیا جہاں کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث نادیہ بی بی بے ہوش جبکہ اس کا 4 سالہ بیٹا محمد اکرم جاں بحق ہو گیا ۔ دوسرا واقعہ جوائنٹ روڈ پر رونما ہوا جہاں کمرے میں گیس بھرنے کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث عباس مسیحی جاں بحق ہو گیا ۔ حاجی غیبی روڈ پر گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا جس سے باپ بیٹا جھلس گئے ، پشتون آباد میں گیس دھماکے میں علاؤ الدین ، اس کا بیٹا سلیمان اور بیوی حمیدہ بی بی جھلس گئے ۔ کلی عالمو میں بھی کمرے میں گیس بھرنے سے گل تمام بے ہوش ہو گئی جبکہ دو مختلف واقعات میں عبیداللہ اور بن یامین بھی گیس لیکج دھماکے میں جھلس گئے ۔ ان تمام افراد کو بی ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes