محسن انسانیت، جان کائنات نبی اکرمؐ ساری دنیا کیلئے رحمت ہیں علامہ سید ریاض حسین شاہ

Published on December 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

ttttt
اسلام آباد(یواین پی) محسن انسانیت، جان کائنات حضرت محمدمصطفیٰ ساری دنیا کیلئے رحمت ہیں، ان خیالات کااظہار جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ نے عظیم الشان پانچویں سالانہ میلاد مصطفیٰ ریلی سے مارگلہ کرکٹ کراؤنڈ کراچی کمپنی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو جان کائنات حضرت محمدمصطفیٰؐ کے دم قدم سے جوش ولولہ اور تازہ زندگی وجذبہ ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء کو ایک سے ایک بڑھ کر خوبیاں عطا ہوئیں اور نبی اکرمؐ کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کیلئے نعمت بنا کر سب پر فضیلت عطا فرمائی، ریلی میں ہزاروں لوگوں نے متفقہ طور پر قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے بل کی تحسین کرتے ہوئے قرارداد پیش کی اور اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور رکن قومی اسمبلی وصدر نشین قائمہ کمیٹی کیپٹن(ر) محمد صفدر کی خدمات کو سراہا، ریلی نے یہ قراردیا کہ ملک سے سودی نظام کو ختم کیا جائے، غازی ممتاز حسین کو رہا کیا جائے اور میڈیا سے فحاشی وعریانی کو ختم کیا جائے، ریلی میں کہوٹہ، آڑی سیداں، دروالہ، روات، سواں کیمپ، ہرن میرا، ماڈل ٹاؤن، ہمک، علی پور فراش، ترلائی اور اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ جات سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جس میں سینکڑوں علماء اور بیسیوں مشائخ نے شرکت کی خاص طور پر پیر محمد سرفراز سیفی، پیر سید شبیر حسین گیلانی، علامہ پیر محمد گلزار نقشبندی، راجہ ریاضت حسین علامہ مفتی محمد ضمیر احمد، مفتی محمد اقبال نعیمی، علامہ قاری مشتاق احمد نعیمی، علامہ احسان قادر، علامہ محمد معروف نقشبندی، پیر محمد علی واسطی،کلیام شریف کے زیب آستانہ پیر شعبان فرید کلیامی، قاری عیبد ستی، علامہ عدالت حسین رضوی، میاں عبداللطیف قادری، علامہ شبیر احمد ضیائی، سید ساجد حسین شاہ گیلانی، جناب کامران قریشی، پیر آف چراہ پیر سید کوثر علی شاہ بخاری سید یاسر حسین شاہ، سید اویس محمود شاہ، سید ابرار حسین کاظمی، میراشتیاق احمد ایڈووکیٹ، ندیم رضوی، نعمت اللہ چشتی، احمد حسن ہاشمی، نور احمد ملک، چوہدری ندیم اختر، چوہدری مسعود، ملک فخر علی، قاضی ذوق محمود، راجہ ضمیر احمد، راجہ حسیب احمد، پیر سید حبیب الحق شاہ، قاضی فیصل نعیم، پیر سید حسنین حیدر کاظمی نے شرکت کی سواں کیمپ، ماڈل ٹاؤن، بھنڈر، سواں گارڈن، پی ڈبلیو ڈی، توت سٹاپ، کورال چوک گنگال اور کھنہ پل پر ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا،عدالت حسین رضوی کی قیادت میں جماعت اہلسنت اسلام آباد کے200سے زائد کارکنوں نے ریلی کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ نومنتخب چیئرمین چوہدری ندیم نے شرکت کی، آصف فضل چوہدری نے قائد ریلی سید شبیر حسین گیلانی کی گاڑی میں ہمراہی کی جبکہ سید عظمت حسین شاہ گیلانی نے خصوصی شرکت کی، ریلی میں خطاب کرتے ہوئے پیر کرنل (ر) سرفراز سیفی نے کہا کہ نبی اکرمؐ کی سنت پر عمل کرکے دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم غیر سیاسی لوگ ہیں جو اصلاح باطن پر توجہ دیتے ہیں لیکن جماعت اہلسنت ہماری مذہبی جماعت ہے جس کا ہمیشہ ساتھ دیا جائیگا ریلی کے آغاز پر مفتی اہلسنت، علامہ مفتی محمد حنیف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیقیت، ولایت، عبدیت اور صالحیت سارے ہی اچھے اوصاف ہیں لیکن سب سے بڑھ کر محبت اور محبوبیت کا درجہ ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ؐ کے سر پر سجایا ہے، ریلی کے آخری جلسے کی نقابت کے فرائض مفتی محمد اسلم ضیائی اور پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی نے انجام دیئے، درود وسلام کے بعد دعا اور لنگر کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes