سرکار دوعالم ﷺ کی آمد سے پوری دنیا میں جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا، عقیل خان

Published on December 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

aqeel
لاہور(یواین پی )کالمسٹ عقیل خان نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم ﷺ کی آمد سے پوری دنیا میں جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور آپ ﷺ نے پوری دنیا کے انسانوں کو عظیم پیغام دیا کہ ہم بھائی چارے ،اخوت ،امن و سلامتی ،بردباری کے ساتھ ساتھ احسن اخلاق سے اپنی زندگیاں گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی شخص اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک وہ سرکار دوعالم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہو جاتا ۔ ہمارے معاشرتی نظام میں بے برکتی اور مصائب ہمارے اعمالوں کی وجہ سے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم ایسے نظام کو فروغ دیں جس سے دین و دنیا دونوں میں ہمیں نمایاں عزت و احترام ملے جس کے لئے ہمیں آپ ﷺ کی حیات مبارکہ اور آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ نے آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار رفیق ماڈل سکول میں محفل نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سکول کے بچوں اور اساتذہ نے ہدیہ نعت پیش کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy