آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری،پاکستان آٹھویں نمبر پر

Published on May 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments


دبئی(یوا ین پی)  انٹرنیشنل کر کٹ کونسل( آئی سی سی ) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے اور 88 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ ابتدائی 20 بلے بازوں میں صرف 2 پاکستان بیٹسمین موجود ہیں بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ 20ویں نمبر پر موجود ہیں، اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر پر موجود ہیں، باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی 20 باؤلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے، جنوبی افریقی باؤلر عمران طاہر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے، پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستانی ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، 118 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا دوسرے، 117 پوائنٹس کے ساتھ بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 110 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، 93 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان ٹیم رینکنگ میں 88 پوائنٹس کے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ رواں برس 30 ستمبر تک آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ دوسری طرف بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں ابتدائی 20 بلے بازوں میں صرف2 پاکستان بیٹسمین موجود ہیں بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ 20ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے، بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں ابتدائی 20 باؤلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے جبکہ جنوبی افریقی باؤلر عمران طاہر پہلے، مچل سٹارک دوسرے، سنیل؛ نائرائن تیسرے اور کاگیسو ربدا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے، پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme