دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

index
راولپنڈی/اسلام آباد(یوا ین پی)  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشتگردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دہشتگردوں کے سلیپرز سیل ختم کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو پاک افغان سرحد کے قریب علاقوں میں جاری آپریشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشن میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشوار گزار علاقے میں آپریشن میں مصروف جوانوں کا بلند حوصلہ قابل ستائش ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قوم اور جوانوں نے بڑی قیمت ادا کی ہے آرمی چیف نے وادی راجگال کے انتہائی دشوار گزار بلند پہاڑی دروں کی کلیئرنس کو سراہا اور کہا کہ خیبر ایجنسی کے دشوار گزار علاقوں میں آپریشن بہتر سرحدی انتظام کیلئے اقدام ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے چوکس رہیں۔ ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes