وفاق روزانہ خیبرپختوانخوا کی چھ سو میگا واٹ بجلی چوری کررہا ہے۔ وزیراعلی پرویزخٹک

Published on January 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

پاک چین راہداری میں ساڑھے تیرہ فیصد حصہ ملنا چاہیئے۔ بجلی ہویا گیس،ترقی کا سارا سفرimages پنڈی سے گوادر تک ہے
اگر حصہ نہ ملا تو اقتصادی راہداری گذرنے نہیں دیں گے۔وزیر اعلی کاپاک چین راہداری کنونشن سے خطاب
پشاور(یوا ین پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاق کے آگے شکایات کا دفتر کھول دیا،کہتے ہیں پنجاب کہنے کو بڑا بھائی ہے مگرچھوٹے صوبے کو پوچھتا ہی نہیں ،پاک چین راہداری میں ساڑھے تیرہ فیصد حصہ ملنا چاہیئے۔ بجلی ہویا گیس،ترقی کا سارا سفر پنڈی سے گوادر تک ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاک چین اقتصادی منصوبے میں اپنے صوبے کو نظر اندازکرنے پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باتیں وفاق کی ہوتی ہیں لیکن بڑے بھائی کو جب بھی موقع ملتا ہے ہمارا حصہ کھا جاتا ہے۔پاک چین راہداری کنونشن کے دوران وزیراعلی پرویز خٹک اپنے صوبے کے حق میں خوب بولے،کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بھی میں بھی بجلی، گیس اور پانی کے مسائل ہیں مگربڑا بھائی پوچھتا تک نہیں۔ ہمیں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔وزیراعلی پرویز خٹک نے خبردارکیا کہ جوحق خیبرپختونخوا کو نہ ملا وہ کسی کو نہیں ملے گا،وفاق روزانہ خیبرپختوانخوا کی چھ سو میگا واٹ بجلی چوری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملہ پرمتحد ہیں۔یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم وعدے پورے کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا کو ایک سڑک پر ٹرخارہے ہیں جو کہ صوبائی حکومت خود بھی بنا سکتی ہے، پرویز خٹک نے دھمکی دی کہ اگر حصہ نہ ملا تو اقتصادی راہداری گذرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین نے راہداری روٹ اپنے پسماندہ علاقوں سے گزارا ہے، پاکستان بھی یہی کرے۔اقتصادی راہداری کا ساڑھے تیرہ فیصد حصہ خیبر پختونخوا کو ملنا چاہیئے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی تفصیل کیلئے چودہ دسمبر کووزیراعظم کوخط لکھا لیکن آج تک جواب نہیں آیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes