چارسدہ: لوگوں کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

22
چارسدہ(یو این پی) چارسدہ تحصیل شبقدر کے 25 متنازعہ دیہات کے لوگوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے 25 متنازعہ دیہاتیوں کے لوگوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، حکومت کی طرف سے جب تک مذکورہ 25 متنازعہ دیہاتیوں کو شناخت نہیں دی جائے گی اس وقت تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔ واضح رہے شبقدر کے 25 متنازعہ دیہات نہ ضلع چارسدہ اور نہ مہمند ایجنسی میں رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ علاقے صحت، تعلیم، جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme