برکینا فاسو کے ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ، 20 افرادہلاک،33 زخمی،33ا یر غمالی رہا

Published on January 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

160116052423_burkena_faso_attack_hotel__640x360_ap
القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
علاقے میں کرفیو نافذ،فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں اور ہوٹل کے باہر ایک گاڑی میں آگ لگی،شاہدین
اواگاڈوگو(یوا ین پی)غربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگاڈوگو کے ہوٹل میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں حملے میں کم ازکم 20 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 33افراد زخمی بھی ہوگئے ،حملہ آوروں نے کئی افراد کو یرغمال بنا رکھا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزحملہ میں پولیس اہلکاروں سمیت 20افراد اور 33زخمی ہوگئے حملے کے وقت ہوٹل میں 150افراد موجود تھے۔حملے کے دوران یرغمال افراد کو رہا کروالیا گیا ۔اس ہوٹل میں زیادہ ترغیر ملکی شہری قیام کرتے ہیں۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کو شدت پسندوں سے خالی کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔ملک کے وزیرِ خارجہ ایلفا بیری نے مسلح حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی جبکہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی بھی جاری ہے ۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ایک وزیر بھی یر غمال بنایا گیا تھا پانچ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہنے والی فائرنگ کے بعد مقامی سیکیورٹی فورسز ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئیں ،شدت پسند گروہ القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 20 افراد ہلاک اور خمیوں کی تعداد 33 ہے۔عینی شاہدین کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے ہوئے اور ہوٹل میں تین سے چار نقاب پوش افراد نے حملہ کیا۔اس ہوٹل میں اقوامِ متحدہ کا سٹاف اور غیر ملکی مقیم تھے۔علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا تھاکہ انھوں نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں اور حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھا۔فائرنگ کی آوازیں وقفے وقفے سے سنائی دے رہی تھیں اور ہوٹل کے باہر ایک گاڑی میں آگ لگی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes