مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنماءشیخ عنصرعزیز کانام میئراسلام آباد کیلئے فائنل

Published on January 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

04
اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد کی تاریخ کے پہلے میئر کے لیے شیخ عنصر عزیز کاانتخاب کرلیاگیاہے اور اُن کے وزیراعظم ہاﺅس، شریف فیملی سے براہ راست رابطے ہیں ۔میڈیا کے مطابق شیخ عنصر کے شریف خاندان کے تقریباً تمام ہی افراد سے رابطے ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انسان کے دل میں اترنے کا راستہ پیٹ سے ہی ہوکر جاتاہے ۔ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ٹیکنوکریٹس کی ریزرونشست پر کامیاب ہونیوالے شیخ عنصرعزیز شریف فیملی کے قریب ہونے کے حوالے سے پارٹی میں خاصی شہرت رکھتے ہیں ۔پیشے کے اعتبار سے ایک تاجر شیخ عنصر عزیز کے حکمران جماعت سے تعلقات کو دیگرممبران کی طرف سے ہمیشہ حسد کی نگاہ سے دیکھاجاتارہااور اسلام آباد کے میئرکا قرعہ ان کے نام نکلنے کی خبرسے ایک مرتبہ پھر حکومتی حلقوں میں ہلچل مچے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题