ہفتہ وارچھٹی اتوار کے بجائے جمعہ کو کی جائے، قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

Published on January 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

5555
اسلام آباد (یواین پی) قومی اسمبلی نےجماعت اسلامی کی جانب سے پیش کی گئی جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی کی قرار داد منظور کر لی، وزیر دفاع نے مخالفت میں دلائل دیئے.تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے اتوارکی بجائے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کو کرنے کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ مسلم ملکوں میں چھٹی جمعہ کوہوتی ہے۔ اگر جمعہ کو سرکاری چھٹی ہوگی تو ہمارے بچے بھی نماز کی طرف راغب ہوں گے اس لئے اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار سرکاری چھٹی کو یقینی بنایا جائے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اسی کی سفارش کی ،ہائی کورٹ نے بھی یہی فیصلہ دیا۔ رکن اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی نہ ہو نے سے رحمتوں اور بر کتوں سے محروم ہیں ۔مذہبی امورکے وزیر سردار یوسف نے بھی جمعہ کی چھٹی کی بحالی کی حمایت کی، دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف جمعے کی چھٹی کے مخالف نکلے،انہوں نے کہا کہ قران میں چھٹی کا ذکرنہیں۔ ہمیں ہفتہ میں سات دن کام کر نا چاہیئے،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قرارداد کے حوالے سے تجویز دی کہ جمعہ کی چھٹی کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بجھوادیا جائے، جس پر اسپیکر نے چھٹی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes