خیبرپختونخوا نے این ایف سی ایوارڈ میں پانچ فیصد حصہ مانگ لیا

Published on January 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 798)      No Comments

333
پشاور (یواین پی) خیبرپختونخوا نے این ایف سی ایوارڈ میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں صوبے کا حصہ پانچ فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر خزانہ مظفرسید کا کہنا ہے کہ وفاق قومی مالیاتی کمیشن میں مزید تاخیر نہ کرے ، صوبوں کی مالی مشکلات کا احساس کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق آٹھویں قومی مالیاتی کمیشن کے ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفرسید کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی کمیشن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کا حصہ ایک فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کیا جائے۔صوبہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبے منتقل ہوچکے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا جائے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے کو مزید فنڈز فراہم کیے جائیں جبکہ پانی کے خالص منافع کی مد میں 144 ارب روپے کے واجبات بھی ادا کیے جائیں۔پانے پر افتخار چیمہ کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog