امریکی خلائی ادارہ’’ ناسا‘‘ پاکستان کی پہلی سائنس فکشن کامیڈی فلم ’’لال پیلا‘‘ کی تیاری میں رہنمائی کرے گا

Published on January 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 868)      No Comments

lal
کراچی(یو این پی ) امریکی خلائی ادارہ’’ ناسا‘‘ پاکستان کی پہلی سائنس فکشن کامیڈی فلم ’’لال پیلا‘‘ کی تیاری میں رہنمائی کرے گااورمریخ سیارے سے متعلق معلومات و تصاویر کے سلسلے میں بھی مکمل رسائی دے گا نیز’’دی مارٹین سوسائٹی‘‘ کے علاوہ پیرس میں واقع’’یورپین اسپیس ایجنسی‘‘ نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ ’’ای ایس اے‘‘ بائیس ممالک کے اشتراک سے چلنے والاخلائی تحقیقی ادارہ جسے ’’یورپ کا خلائی دروازہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ناسا کے واشنگٹن ہیڈکواٹر نے ’’ہوٹل‘‘ فلم کی کاوش اورفلمی پس منظر کی تحقیق کو دیکھتے ہوئے کسی پاکستان فلم ساز کو اپنی معلومات دینے کے لیے حامی بھری جو آج سے قبل پاکستان کی فلمی دنیا میں کسی بھی ڈائریکٹر کو مہیا نہیں کی گئی ،واضح رہے ’’مریخ‘‘ کو سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے اسی لیے فلم کا نام ’’لال پیلا‘‘ رکھا گیا ہے۔نمائندہ خصوصی کے مطابق پاکستان اور ہندوستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے معروف کامیڈین ولی شیخ سمیت فلم میں چین کے فنکار اور نئے منتخب فنکاربھی اپنے فنکارانہ جوہر فلم میں دکھائیں گے اور کئی دیگر نئے فنکارآڈیشن کے ذریعے منتخب ہو کرپاکستان کی پہلی سائنس فکشن کامیڈی فلم’’لال پیلا‘‘ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جس میں وہ پرفارم کرکے پاکستانی فلمی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کریں گے اور جُداگانہ انداز سے فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم ’’لال پیلا‘‘ کے رائٹر و ڈائریکٹرخالد حسن خان ہیں جو اپنے اسسٹنٹ طلال فرحت کے ہمراہ آج کل منتخب شدہ نئے اداکاروں کے ہمراہ شوٹس میں مصروف ہیں اورواضح رہے گزشتہ سال مکمل ہونے والی سائکو تھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ کی طرح اس بار بھی بننے والی نئی فلم ’’لال پیلا‘‘ میں بھی فنکاروں کا عمل باقاعدہ آڈیشن کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog