وزیراعظم نواز شریف سے مالدیپ کی وزیر خارجہ کی ملاقات

Published on January 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

111
اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، سیاخت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سیاحت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، سیاخت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے کہا کہ مالدیپ کو مکمل تعاون کرنے پر مشکور ہیں، مالدیپ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتا ہے، پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروئیوں کو سراہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes