بورے والا شہر اور گردونواح میں قدرتی گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کا احتجاجی جلسہ

Published on February 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 788)      No Comments

index
بورے والا(یواین پی)بورے والا شہر اور گردونواح میں قدرتی گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ اور کسانوں کے زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرنے کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کا احتجاجی جلسہ بورے والا بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد جاوید شاہین اور جنر ل سیکرٹری چوہدری نوید احمد چیمہ کی زیر قیادت وکلاء سردار محمد ایوب ڈوگر سیف اللہ گریوال چوہدری فیاض عظیم کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما وکونسلر چوہدری اعجاز اسلم غلام مصطفے بھٹی ملک فاروق اعوان محمدعارف مغل کے علاوہ سول سوسائٹی کی احتجاجی جلسے میں شرکت اور کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان اور دیگر عہدیداران رانا محمد صفدر ملک محمد امین نمبردار محبوب اختر منہاس اور دیگر رہنماؤں کی اپیل پر آج گورنمنٹ کالج گراؤنڈ میں بورے والا تحصیل کے ہزاروں ڈنڈا بردار کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ واپڈا کی طرف سے تحریری معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4سو سے زائد زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے جبکہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے بورے والا شہر کے متعدد علاقے دو ماہ سے گیس کی فراہمی سے محروم چلے آرہے ہیں مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کر تے ہوئے حکومت واپڈا اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف نعرہ بازی کی پولیس انتظامیہ کی طرف سے مظاہر ہ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تاہم اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد کے دفتر میں واپڈا کے ایکسئین رانا محمد ایوب خان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میاں مظہر احمد وٹو ڈی ایس پی صدر نصر اللہ وڑائچ پاکستان کسان اتحاد کے صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان ملک محمد امین اعوان نمبردار رانا محمد صفدر محبوب اختر منہاس اور محکمہ سوئی گیس کے فورمین صوفی محمد انور کے علاوہ بورے والا پریس کلب کے عہدیداران شاہد اکبر طور،اصغر علی جاوید کامریڈ ،ندیم مشتاق رامے کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں محکمہ سوئی گیس ملتان کے جنرل مینجر محمد حنیف رامے کے ٹیلی فونک احکامات کے تحت آج ہی گیس کی غیر ضروری بندش اور پریشر کی کمی دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد ٹیوب ویلوں کے کاٹے گئے کنکشن صارفین کی طرف سے جنوری کے کرنٹ بلوں کی اد ائیگی سے مشروط کرکے بحال کرنے پر فریقین میں اتفاق ہو گیا اور اس معاہدے کی حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان کسان اتحاد کے نمائندے محکمہ واپڈا واپڈا کے افسران ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کے دفتر میں مذاکرات کریں گے تاکہ کسان اتحاد کے تحفظات دور کئے جاسکیں کسان اتحاد کے مطالبات کی منظوری کے بعد کسان اتحاد کے مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes