جرمنی :ایک سو دوسالہ طالبہ نے پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ کی ڈگر ی لے لی

Published on June 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

6
 برلن (یواین پی)جرمنی کی ایک سو دو سالہ طالبہ نے ستتر سال بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی، جرمن خاتون ڈگری حاصل کرنے والی معمر ترین خاتون بھی بن گئیں۔معمر جرمن خاتون کو ستتر سال کے طویل انتظار کے بعد ایک سو دو سال کی عمر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئیِایک سو دو سالہ اینگر بورگ نے انیس سو اڑتیس میں پچیس سال کی عمر میں ہیمبرگ یونیورسٹی سے تحقیقی مقالہ مکمل کیا تھا۔ جس کا عنوان مہلک اور ناقابل علاج وبائی مرض تھا۔ایک سو دو سالہ خاتون نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اسے زندگی کی بڑی خوشی قرار دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes