میٹرک کرکے ہی شادی کروں گا، 77 سالہ بابے کی انوکھی شرط

Published on March 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

444
 نئی دہلی (یو این پی) بھارتی ریاست راجستھان کے رہائشی 77 سالہ شِو چرن یادیو اس سے قبل چھالیس مرتبہ میٹرک کے امتحان میں شامل ہو چکے ہیں لیکن ہر مرتبہ فیل ہوئے۔ تاہم موصوف کا جذبہ ابھی تک جوان ہے۔ انہوں نے رواں سال 10 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک امتحان میں ایک مرتبہ پھر شریک ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ 77 سالہ شِو چرن یادیو نے 1968 ء میں پہلی بار میٹرک کا امتحان دیا تھا جس میں وہ ناکام ہو گئے۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل میٹرک کا امتحان دے رہے ہیں لیکن ہر بار فیل ہو جاتے ہیں۔ شِو چرن یادیو کو اپنی بڑھتی عمر کی بھی کوئی فکر نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک میٹرک کا امتحان پاس نہیں کرتا، میں کنوارا ہی رہوں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes