تاجر اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی کریں اور تاجر راہنماء نئی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں رانا سلیم احمد

Published on March 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

DALIN3
وہاڑی( یواین پی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو براہ راست پہنچانے کے لیے تاجر اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی کریں اور تاجر راہنماء نئی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کریگی اور بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے ڈی سی او کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ای ڈی اے مارکیٹنگ خالد محمود ،صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ، صدر کریانہ ایسوسی ایشن وہاڑی محمد اسلم مدنی ،دیگر ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی راناسلیم احمد نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو برا ریلیف فراہم کیا ہے تاجر بھی اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی کرتے ہوئے مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اجلاس میں تاجروں ، صارفین کے نمائندوں اور سرکاری افسران کی باہمی مشاورت سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes