دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر

Published on March 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

22
کراچی (یو این پی)برطانوی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں کراچی بھی شامل ہے جبکہ سنگا پور کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں امریکہ کے دو شہر نیو یارک اور لاس انجیلس شامل ہیں۔ پاکستان میں ہر طرف مہنگائی کا رونا رویا جاتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق دس سستے ترین شہروں میں بھارت کے چار شہر بنگلور، ممبئی، چنائی اور نیو دہلی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes