غیرت کے نام پربیوی کی ناک اور بال کاٹ دیے

Published on March 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

dfc11b794c2b32e9de81b311bcb7bf81800e5451b4f50c2e74pimgpsh_fullsize_distr
مظفرآباد(یو این پی) آزاد جموں کشمیر کی پولیس غیرت کے نام پر اپنی بیوی کے بال اور ناک کاٹنے والے شخص کی تلاش کررہی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم گل فراز عرف بلہ نے اپنے 24 سالہ بیوی کی ناک کاٹنے کے بعد اس کے بال کاٹے اور موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ عالمی یوم خواتین یعنی آ ٹھ مارچ کو راولہ کوٹ سے 35 کلو میٹر دور اندروت پوتھا گاؤں میں پیش آیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر انہیں اپنے والدین سے ملنے سے روکتے تھے جس کی وجہ سے آئے روز لڑائیاں ہو جاتی تھیں۔ تاہم ایس ایچ او سردار طارق نے بتایا کہ ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘اسی وجہ سے دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوتی تھی حالانکہ پانچ سال قبل ان کی پسند کی شادی ہوئی تھی۔’متاثرہ خاتون جھگڑوں کی وجہ سے گزشتہ چار، پانچ ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھیں جبکہ منگل کو صلح کے بعد ان کے شوہر گھر واپس لائے۔ تاہم واپس لانے کے بعد ملزم نے خاتون کو کرسی سے باندھ کر ان کی ناک اور بال کاٹ دیے۔ بعد ازاں خاتون کے بھائی نے انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کروایا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر خاتون کو پہلے ہسپتال لایا جاتا تو ان کی ناک کو دوبارہ جوڑا جاسکتا تھا تاہم اب انہیں تین مراحل پر مبنی طبی عمل سے گزرنا ہوگا۔ ایس ایچ او طارق کے مطابق ملزم فی الحال مفرور ہے تاہم انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes