کوئٹہ میٹروپولٹن کارپوریشن کے اجلاس میں ہنگامہ، بجٹ منظور نہ ہوا

Published on December 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 740)      No Comments


کوئٹہ: (یو این پی) کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا سال 17 ۔ 2016 کا چار ارب 47 کروڑ 77 لاکھ 33 ہزار 6 سو 82 روپے کا بجٹ پیش، اپوزیشن اراکین نے بجٹ اجلاس مسترد کر دیا، ایوان مچھلی بازار میں تبدیل ہو گیا۔الزامات در الزامات کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن ہال مچھلی بازار بنا رہا۔ اجلاس میں ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب ڈپٹی میئر یونس بلوچ کے زیرصدرات سال 17 ۔ 2016 کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا۔ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی رائے شماری کیلئے گنتی ہوئی تو 41، 41 ووٹ سامنے آئے جس پر ہنگامہ شدت اختیار کر گیا۔ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایسے الجھے کہ کان پڑی آواز بھی سنائی نہ دے رہی تھی۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ گرشتہ برس حکومت کی جانب سے کرپشن کی گئی، پہلے حساب دیا جائے پھر بجٹ کی منظوری دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes