ٹرپل ایچ نےڈین امبروز کو شکست دے دی

Published on March 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

888
لندن(یو این پی)ٹرپل ایچ نے ریسل مینیا سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای کے آخری ایونٹ روڈ بلاک میں ڈین امبروز کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ ایونٹ میں ٹرپل ایچ نے ڈین امبروز کو اپنے مخصوص داپیڈیگیری کے ذریعے چت کر کے ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا دفاع کیا۔ اب ٹرپل اور امبروز کے قریبی دوست رومن رینز کے درمیان ریسل مینیا 32 ایونٹ میں 3 اپریل کو مقابلہ یقینی ہوگیا ہے۔ کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ایونٹ میں ڈین امبروز نے ٹرپل ایچ کو کافی مشکل میں ڈال دیا تاہم رسیوں سے چھلانگ لگانے کی غلطی نے دفاعی چیمپئن کو جیت کا موقع دے دیا۔ اب ڈین امبروز اور بروک لیسنر ریسل مینیا میں نو ہولڈ بارڈ اسٹریٹ فائٹ میچ میں مدمقابل آئیں گے۔ ٹائٹل میچ سے قبل لیسنر نے وائیٹ فیملی کے لیوک ہارپر اور برے وائیٹ کو روڈ بلاک ایونٹ میں شکست دی۔ نیو ڈے نے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم چیمپئن کا ٹائل کا دفاع لیگ آف نیشنز کے شیمس اور کنگ بریٹ کو شکست دے کر کیا۔ کرس جیریکو نے جیک سوایگر کو شکست دی اور سمیع زیان کے ہاتھوں اسٹار ڈسٹ کو ہار کا سامنا ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog