رحیم یارخان؛تھانہ اے ڈویژن کی حدودمیں پرچی جواء کا ’’دھندہ‘‘ عروج پر

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

22
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بے سود،محررونائب محررتھانہ سمیت
 دیگراہلکاران کا سماج دشمن عناصرسے مبینہ طور پرماہانہ منتھلیاں وصول کرنے کاانکشاف

رحیم یارخان(یو این پی)تھانہ اے ڈویژن کی حدودمیں پرچی جواء عام‘ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بے سود‘ محررونائب محررتھانہ سمیت دیگراہلکاران کا سماج دشمن عناصرسے مبینہ طور پرماہانہ منتھلیاں وصول کرنے کاانکشاف۔تفصیل کے مطابق تھانہ اے ڈویژن شہرکے مرکزمیں ہونے کی وجہ سے امن وامان کے حوالے سے اہمیت کاحامل ہے ‘ بازاروں‘ گنجان آبادعلاقوں‘ اہم سرکاری ونجی دفاتروں سے گھراہواتھانہ اے ڈویژن جرائم پیشہ عناصرکی آماجگاہ بن گیاہے‘ یو این پی کے مطابق تھانہ کی حدودمیں ہسپتال روڈ‘ محلہ کانجواں‘ بانوبازار‘ ٹرسٹ کالونی‘ ریلوے روڈسمیت دیگرعلاقوں میں سرعام پرچی جواء کاکاروبار جاری ہے جبکہ منشیات فروشی بھی معمول بن گئی ہے‘ ذرائع کے مطابق تھانہ کے محررغلام محمدفریدی اورنائب محررجاویدگجرنے ایس ایچ اوانسپکٹرغلام دستگیرکی آشیرباد سے مبینہ طور پرسماج دشمن عناصرسے منتھلیاں وصول کرناشروع کررکھی ہیں ‘ ذرائع نے بتایاکہ متعددبارپولیس کے اعلی افسران کوشکایات کرنے کے باوجودکوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے بلکہ تھانہ کے عملہ کی مبینہ کرپشن پرسٹی سرکل افسرنے بھی آنکھیں بندکرلی ہیں ‘ شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے آرپی اوبہاولپور اورڈی پی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرسخت کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیاہے جبکہ رابطہ کرنے پرایس ایچ اوانسپکٹرغلام دستگیرنے کال اٹنڈنہ کی اورمحررغلام محمدفریدی ‘نائب محررجاویدگجرنے بتایاکہ تنخواہ سے تھانہ چلاکربچوں کوبھوکانہیں مارسکتے ‘ سٹی سرکل دفتراورتھانہ کی چائے اورکھانے کاخرچہ 6000روپے روزانہ ہے جوپورے کرنے پڑتے ہیں۔

نامعلوم چور تھانہ اقبال آباد کی حدودمیں واقع دودکانوں سے لاکھوں روپے مالیتی سامان چرالے گئے
رحیم یارخان(یو این پی)نامعلوم چور تھانہ اقبال آباد کی حدودمیں واقع دودکانوں سے لاکھوں روپے مالیتی سامان چرالے گئے۔تفصیل کے مطابق اقبال آباد اڈہ کے نزدیک رئیس عبدالستار اورامام بخش کی دکانوں سے رات کے وقت نامعلوم چور چھتوں میں نقب لگاکرلاکھوں روپے مالیتی سامان چراکرفرارہوگئے ‘ متاثرہ رئیس عبدالستار اورامام بخش کی شکایات کے باوجودپولیس تھانہ اقبال آباد نے تاحال مقدمہ کااندراج نہ کیاہے ‘ متاثرین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔

سرکاری ملازمین کے مطالبات منظورنہ کرنے پرضلع بھرکے تمام سرکاری محکمہ جات کامکمل دفتری بائیکاٹ
رحیم یارخان(یو این پی)سرکاری ملازمین کے مطالبات منظورنہ کرنے پرضلع بھرکے تمام سرکاری محکمہ جات کامکمل دفتری بائیکاٹ‘ قلم چھوڑہڑتال اوراحتجاجی دھرنادیاگیا۔مطالبات منظورنہ ہوئے تواحتجاج کادائرہ کاروسیع کیاجائے گا‘ ایپکاقائدین کااعلان۔تفصیل کے مطابق سرکاری ملازمین کے جائزمطالبات پرعمل نہ کرنے اورحکومتی وعدوں کے خلاف ضلعی صدرایپکاچوہدری محمدبوٹاعابدکی قیادت میں ضلع بھرکے محکمہ جات کے سینکڑوں کلرک وسرکاری ملازمین نے بھرپوراحتجاج کیااوردفتری بائیکاٹ وقلم چھوڑہڑتال کی‘ ایپکاکے ٹاؤن ہال میں احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرچوہدری محمدبوٹاعابد‘ محمدفاروق خان گوپانگ‘ عبدالرزاق بلوچ‘ چوہدری نذیراحمد‘ میاں فاروق‘ اشتیاق لیاقت بھیلہ‘ مسعودخان دشتی‘ حسن چوہدری‘ رانامحمدقاسم‘ سرداراحمدسیف ببر‘چوہدری مقبول احمد‘محبوب خان ودیگرنے کہاکہ ایپکاکے ساتھ وعدے کے باوجودحکومت نے اپ گریڈیشن ‘ ہاؤس رینٹ میں اضافہ‘ محکمہ زکوۃ اورواٹرمنیجمنٹ کے ملازمین ودیگرکنٹریکٹ ملازمین کوریگولر‘دیگرصوبوں اورپنجاب حکومت کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانے والے فرق کوختم کرکے تنخواہوں میں اضافہ‘ گروپ انشورنس کی رقم صوبہ بلوچستان اورکے پی کے کی طرزپرریٹائرمنٹ اوریوٹیلیٹی الاؤنس ودیگرالاؤنسزکابقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری نہ کیاہے جس کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ‘ انہوں نے کہاکہ ضلع کے ممبران اسمبلی ملازمین کے مطالبات منظور کرانے میں اپناکرداراداکریں اگرحکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تودمادم مست قلندرہوگااورملک بھرمیں احتجاج کادائرہ کاروسیع کیاجائے گاانہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت فوری طور پرمطالبات کی منظوری کانوٹیفیکیشن جاری کرے اس موقع پرجام اعجازاحمد‘ وقارنیازی‘ عبدالجبارچوہدری‘حسنین ملک‘ محمدآصف‘ تنویرالحسن شاکر‘ چوہدری منیر سمیت سینکڑوں ملازمین بھی موجودتھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes