آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے

Published on March 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

afridi-afp-980
کولکتہ (یوا ین پی) شہرہ آفاق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپرٹین مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 4 چھکے لگا کر یووراج سنگھ اور مارٹن گپٹل کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، یووراج اور گپٹل 69، 69 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ آفریدی نے زیادہ رنز کی فہرست میں مسکڈزا کو پیچھے چھوڑ دیا، گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آفریدی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے اننگز میں چار چھکے لگا کر یووراج اور گپٹل کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، آفریدی نے 95 میچز میں 70 چھکے لگا رکھے ہیں۔یواین پی کے مطابق میک کولم91 چھکوں کے ساتھ پہلے، کرس گیل 87 چھکوں کے ساتھ دوسرے، واٹسن 79 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور وارنر 73 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آفریدی نے 1364 رنز بنا رکھے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme