پنجاب حکومت نے نصف آبادی پر مشتمل خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لیے تاریخ ساز اقدامات کئے فرح منظور

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

ve
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے فرح منظور خان رند نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نصف آبادی پر مشتمل خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لیے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں مرد ہمارے سروں کا تاج ہیں لیکن خواتین پر ظلم و جبر کرنے والے اس قانون کی زد میں آئیں گے یہ بات انہوں نے چاندنی پارک وہاڑی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹی ایم اے وہاڑی کے زیر اہتمام چارروزہ فلاور شو کے خواتین کے لیے مخصوص تیسرے یوم کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سماجی تنظیم رےئل ہوپ کی چےئر پرسن نوشین ملک بھی ان کے ہمراہ تھیں ایم پی اے مسز فرح منظور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تفریح کے لیے ایک دن صرف خواتین کے لیے مخصوص کرنا ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو گھٹن زدہ ماحول میں تفریح کی فراہمی سے انہیں ذہنی آسودگی حاصل ہوتی ہے اور رنگا رنگ خوشنما اور دیدہ زیب پھو ل خواتین کو بھی ذہنی تازگی مہیا کرتے ہیں فرح منظور خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلع وہاڑی کی بیوہ اور غریب خواتین کو سہارا دینے کے لیے اعلی نسل کی مفت بھیڑ بکریاں، اور گائے بھینسیں تقسیم کی ہیں تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری باعزت طریقہ سے پوری کر سکیں اس موقع پر ایف ایم ریڈیو وہاڑی کے معروف کردار بالا اور کمالہ نے بچوں اور خواتین کو محظوظ کیا جبکہ بچوں اور خواتین کی تفریح کے لیے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تقریب کے دوران ٹی ایم او میاں اظہر جاوید نے مہمان خصوصی ایم پی اے مسز فرح منظور خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی خواتین ڈے پر بچوں اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد چاندنی پارک میں موجود تھی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme