درخت اور پودے موسمی تغیرات کو روکنے میں اہمیت کے حامل ہیں مشتاق علی

Published on March 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

gh
وہاڑی( یواین پی)ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے کہا ہے کہ ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانا نہایت ضروری ہے درخت اور پودے موسمی تغیرات کو روکنے میں اہمیت کے حامل ہیں یہ بات انہوں نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر وٹرنری ہسپتال وہاڑی اور وہاڑی بورے والا روڈ پر پودے لگاتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او فاریسٹ طارق محمود،ڈی اوزراعت محمد زبیر اور ڈی او لائیوسٹاک بھی موجود تھے ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو کم از کم ایک پودا لگا کر اس کی نگہداشت کرنا چاہیے کیونکہ درخت اور پودے آکسیجن پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے زمین کو کٹاؤ سے محفوظ رکھنے اور خطہ کے درجہ حرارت کو معتدل کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں اس سال موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران سرکاری شعبہ میں ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ڈی او فاریسٹ طارق محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ درخت اور پودے لگانا ہماے پیارے نبی کریم ﷺ کی سنت اور صدقہ جاریہ ہے ہمیں اپنے نبی ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگانے چاہییں انہوں نے بتایا کہ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر وہاڑی میں6ہزار پودے لگائے گئے ہیں ان میںآلوچہ، السٹونیا،سیپےئم اور توت کے پودے شامل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy