رواں مالی سال کے دوران ضلع بھر میں5کروڑ20لاکھ سے رقم سے ترقیاتی کام ہونگے ڈی سی او جھنگ

Published on March 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

index
جھنگ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران ضلع بھر میں5کروڑ20لاکھ ایک ہزار روپے کی خطیر رقم سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،ٹراما سنٹر،محکمہ زراعت،ڈی سی ا وکیمپ آفس،ڈی سی او ہاؤس،سرکٹ ہاؤس اور آفیسر کالونی کی عمارتوں کی تعمیرو مرمت،بحالی و آباد کاری اور سہولیات کی فراہمی کا کام مکمل کرنے کے علاوہ سالانہ ترقیاتی کاموں میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،نئی عمارتوں کی تعمیر،قبرستانوں کی چاردیواری اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کے کام مکمل کئے جائینگے۔یہ بات انہوں نے سالانہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ رضوان نذیر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی او بلڈنگ رضوان نذیر نے ترقیاتی منصوبہ جات کی تفصیلات کے دوران اجلاس کو بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران سرکاری دفاتر کی عمارتوں اور رہائش گاہوں کی تعمیرو مرمت ،آباد کاری اور بحالی کے کاموں کی 37سکیموں پرحتمی منظوری کے بعد جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ تحصیل احمد پور سیال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر،ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نیو لانڈری یونٹ کے قیام،مائی ہیر سٹیڈیم کی عمارت اور سٹیج کی تعمیرو مرمت،ضلع کونسل کالونی آفس کی بحالی اور آباد کاری ،گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بلی حبیب جھنگ اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر497ج ب کی اپ گریڈیشن ،ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کی خستہ عمارتوں کی آباد کاری اورسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کمپلیکس تحصیل شورکوٹ ،نیو سول کورٹ جھنگ( اولڈ فلیٹ ریزیڈنس)کی دوبارہ تعمیر،گورنمنٹ پرائمری سکول فلوری جھنگ کی چار دیواری اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بگڑی جھنگ میں سہولیات کی فراہمی ،قبرستان حویلی بہادر شاہ تحصیل شورکوٹ کی چار دیواری اورایجوکیشن کمپلیکس کی چاردیواری کے علاوہ تعلیمی اداروں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیرومرمت کا کام مکمل کیا جائیگا۔ ڈی سی اونادر چٹھہ نے اس ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل پر خصوصی توجہ دی جائے اور کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ انجینئرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ ڈی اوبلڈنگ نے مزید بتایا کہ محکمہ کی طرف سے اس ضمن میں پیپر ورک کاکام کرکے11 اپریل تک ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں جوکہ 14اپریل2016ء کو کھولے جائینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes