ماسکو میں پھنسے پاکستانی تاجروں کی مشکل آسان، وطن واپسی کا عمل شروع

Published on March 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

777
اسلام آباد :(یو این پی)ماسکو سے ڈی پورٹ 81 پاکستانی تاجر نجی ائیر لائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچے جبکہ روس سے ترکی ڈی پورٹ ہونے والے اڑتالیس تاجروں میں سے تیس تاجر پرواز ٹی کے 740 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ باقی اٹھارہ تاجروں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور انہیں بھی جلد پاکستان پہنچایا جائے گا۔ پاکستانی تاجر بزنس ٹرپ پر ماسکو گئے تھے جہاں روسی حکام نے انہیں امیگریشن دینے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے نکلنے نہیں دیا۔ دنیا نیوز نے بے بس تاجروں کے لیے آواز اٹھائی تو وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی تاجروں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے گئے۔ تاجروں کے اہلخانہ نے آواز اٹھانے پر دنیا نیوز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes