پٹھان کوٹ واقعہ؛ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارت پہنچ گئی

Published on March 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

479610-PathanKotAttackWeb-1459059437-746-640x480
لاہور(یوا ین پی) پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقاتی ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچ گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب رائے طاہرکررہے ہیں جب کہ دیگر ارکان میں کرنل تنویر،کرنل عرفان مرزا،عظیم ارشد اور شاہد تنویر شامل ہیں۔جے آئی ٹی پیر کے روزنئی دلی میں بھارتی تحقیقاتی اداروں کے اعلی حکام سے ملاقات کرے گی اور منگل کو ٹیم کے ارکان پٹھان کوٹ ایئربیس پہنچیں گے، جہاں وہ ایس پی گورداس پور سمیت 17 گواہوں کے بیانات اور وہاں سے ملنے والے شواہد قلم بند کرے گی۔ ٹیم تحقیقات مکمل کرنے کے بعد 31مارچ کوواپس پاکستان آئے گی۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے رواں ماہ کے اوائل میں پاکستانی حکام کو پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لیے آنے کی اجازت دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes