کویت نے ساٹھ لبنانی بے دخل کر دیے

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

444
کویت  (یواین پی) خلیجی ریاست کویت نے ساٹھ لبنانی باشندوں کو حزب اللہ کے ساتھ رابطے رکھنے کے شبے میں بے دخل کر دیا ہے۔ بے دخل کیے جانے والے لبنانیوں کے مستقل رہائش کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ کویت سکیورٹی حکام نے اِن افراد کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انہیں دو دنوں کے اندر اندر ریاست چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔ لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ کو خلیجی تعاون کونسل نے رواں مہینے کے اوائل میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ اِس اعلان کے بعد کویت نے دوسری مرتبہ لبنانی شہریوں کو بے دخل کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران گیارہ لبنانیوں اور تین عراقیوں کو حزب اللہ کے ساتھ رابطے رکھنے کے شبے میں ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog