حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے معاشی ترقی کے دروازے کھولنے کے لیے کوشاں ہے

Published on April 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

vehوہاڑی(یواین پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے معاشی ترقی کے دروازے کھولنے کے لیے کوشاں ہے اقتصادی راہداری،بجلی کی پیداوار میں اضافہ ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے ذریعے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ حکومت کی ترجیحات ہیں یہ بات انہوں نے چک نمبر 159/ڈبلیو پی کی ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل بستی مہر بہادر والی میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چودھری عبدالمجید فیاض، چےئرمین یوسی شوکت واہلہ ، عاطف ریاض، شاہ محمد،وائس چےئرمین یوسی سجاد خان کھچی بھی موجود تھے ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کے پیداواری منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی کے ترسیلی نظام کو دور حاضر کی ضرورت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کرر ہی ہے نئے گرڈاسٹیشنوں کا قیام ، پرانے گرڈ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، بجلی کی نئی ترسیلی اور تقسیم کار لائنوں کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ترقیاتی گرانٹ کا10کروڑ روپے کا فنڈ اپنے حلقہ میں بجلی کی فراہمی پر خرچ کر چکے ہیں جبکہ آئندہ ترقیاتی گرانٹ کا بڑا حصہ بھی بجلی کی فراہمی اور پرانے ٹرانسفامرز کی تبدیلی پر خرچ کیا جائیگا طاہر اقبال چودھری نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل کے ساتھ گوادر بندر گاہ کے فعال ہونے سے انشاء اللہ پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائیگا ملک میں معاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گے اور عالمی تجارتی راہداری کی صورت میں خطیر زرمبادلہ حاصل ہو گاجو عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت انشاء اللہ ملک سے غربت ، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور جہالت کے اندھیروں کو دورکرکے عوامی توقعات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes